نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سالانہ آم فیسٹیول کے اختتام پر لوگوں کی جانب سے تھیلیوں، کپڑوں، چادروں اور ہاتھوں میں نمائش کے لیے رکھے گئے آم لوٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویب سائٹ فری پریس جرنل کے مطابق اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سالانہ مینگو فیسٹیول کا انعاد 4 سے 6 جولائی کو کیا گیا، جس میں اہم سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔میلے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی جب کہ شوبز اور اسپورٹس شخصیات بھی شریک ہوئیں، تین روزہ میلے میں بھارت بھر سے لائے گئے آموں کی 800 اقسام کی نمائش کی گئی اور میلے میں تینوں دن عام افراد کا بھی رش رہا لیکن اختتام پر میلا بدنظمی کا شکار ہوگیا۔اختتامی روز میلے میں مناسب سیکیورٹی نہ ہونے پر میلے میں آموں کو دیکھنے والے عوام آموں پر ہی ٹوٹ پڑے اور انہوں نے خوب آم لوٹے۔
