“عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، صرف نائیکوپ گم ہوا ہے: علیمہ خان”

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے اپنے بچوں کو وطن واپسی سے ہرگز نہیں روکا۔ ان کے مطابق خان صاحب کے بچوں کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی (نائیکوپ) موجود تھا، جو گم ہو چکا ہے۔ اب ان بچوں نے نیا نائیکوپ اور ویزا حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی جانب سے دی گئی درخواست کا ٹریکنگ نمبر ان کے پاس موجود ہے، اس کے باوجود پاکستانی سفارتخانے کا یہ دعویٰ کہ کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، قابل حیرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دوست نے جب سفیر سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ “وزارت داخلہ کی اجازت درکار ہے”۔ علیمہ خان نے طنزیہ انداز میں کہا:“اجازت جس سے بھی لینی ہو، محسن نقوی سے لے لیں۔” “ایک گھنٹے میں ویزا لگتا ہے، لیکن خان کے بچوں کو روکا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں