اسلام آباد (آواز نیوز):وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں بہتری اور کسٹم کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے، غیر ضروری تاخیر کو ختم کیا جائے، اور ڈیجیٹل سسٹمز کو فعال بنا کر شفافیت، رفتار اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی درآمدات کی روک تھام کے لیے کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں خودکار نظام متعارف کرایا جائے، تاکہ ملکی پیداوار اور ریونیو کو تحفظ مل سکے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ای گورننس اور جدید انفراسٹرکچر کی فوری ضرورت ہے، تاکہ ملک کی مالیاتی خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
