ڈھاکہ (خصوصی رپورٹ):بنگلہ دیش میں طویل عرصہ اقتدار میں رہنے والی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کو ایک سال مکمل ہو گیا، جس پر ملک بھر میں مختلف حلقوں کی جانب سے قومی جشن منایا گیا۔شہریوں نے ریلیاں نکالیں، مٹھائیاں تقسیم کیں، اور سوشل میڈیا پر “جمہوریت کی واپسی” کے نعرے ٹاپ ٹرینڈ بنے۔ مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں جمہوری ادارے، میڈیا، اور اختلاف رائے دباؤ کا شکار تھے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ دن بنگلہ دیش میں جمہوری تحریک کی فتح کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اسے “نئے دور کا آغاز” قرار دیا۔تاہم سابق حکومتی جماعت عوامی لیگ نے اس جشن کو سیاسی ڈرامہ قرار دے کر مسترد کر دیا، اور کہا کہ “ملک کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے”۔
