ٹرمپ کا بھارت پر نیا ٹیرف بم! “امریکا کا فائدہ اٹھا رہا ہے بھارت” — ٹرمپ

واشنگٹن / نئی دہلی (عالمی رپورٹ):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتخابی جلسے کے دوران بھارت پر مزید تجارتی ٹیرف (محصولات) لگانے کا عندیہ دے دیا، جس کے بعد بھارتی حکومتی حلقوں اور بالخصوص حکومت نواز میڈیا (“گودی میڈیا”) میں واضح بوکھلاہٹ دیکھنے کو ملی۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ بھارت “امریکا کا فائدہ اٹھا رہا ہے” اور “امریکی مصنوعات پر بھاری محصولات لگا کر تجارت کو یکطرفہ بنا چکا ہے۔” انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو بھارت سمیت کئی ممالک پر سخت اقتصادی پالیسیاں نافذ کریں گے۔ٹرمپ کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں ایک جانب قومی غیرت اور خود انحصاری کی باتیں شروع ہو گئیں، تو دوسری طرف چین سے بڑھتی تجارت، امریکہ کے ساتھ کشیدگی، اور اندرونی معاشی دباؤ پر نرم پردہ ڈالنے کی کوششیں بھی نظر آئیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندرونی میڈیا بیانیے اور بین الاقوامی حقیقتوں میں بڑا تضاد پیدا ہو چکا ہے، جو ایسے مواقع پر مزید بے نقاب ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں