روس کا بڑا اعلان،بین الاقوامی میزائل معاہدے سے دستبرداری

ماسکو / واشنگٹن (عالمی خبر رساں ادارے):روس نے ایک بڑے اقدام کے تحت بین الاقوامی میزائل پروگرام معاہدے سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔کریملن کے ترجمان نے کہا کہ “عالمی طاقتوں کا توازن تبدیل ہو چکا ہے، اور امریکا کی یکطرفہ بالادستی اب صرف تاریخ کا حصہ ہے۔”اس معاہدے کا مقصد درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلز پر پابندی اور کنٹرول تھا، تاکہ ہتھیاروں کی دوڑ کو روکا جا سکے۔ تاہم روس کا مؤقف ہے کہ امریکا خود ان معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے اور دیگر ممالک کو بھی ان میں شامل نہیں کیا گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد دنیا ایک نئی سرد جنگ یا اسلحے کی دوڑ کی جانب بڑھ سکتی ہے، جہاں طاقت کے توازن کے لیے اسٹریٹیجک ہتھیاروں پر دوبارہ زور دیا جائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے روس کے اقدام کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں