پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ نااہل، اپوزیشن لیڈرشپ کی نشستیں خالی

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر):
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا ہے۔نااہل قرار دیے گئے اراکین میں اپوزیشن کے دو بڑے رہنما بھی شامل ہیںشبلی فراز (سینیٹ میں قائد حزب اختلاف)،عمر ایوب (قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر)اس کے علاوہ دیگر نااہل اراکین میں شامل ہیں:زرتاج گل،جنید افضل ساہی،صاحبزادہ حامد رضا (سربراہ سنی اتحاد کونسل)۔رائے حسن نواز،رائے مرتضیٰ اقبال،رائے حیدر علی،انصر اقبالالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام ارکان کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے حکم کی روشنی میں کیا گیا۔فیصلے کے تحت:قومی اسمبلی کی 5 نشستیں،سینیٹ کی 1 نشست،پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیںخالی ہو گئی ہیں۔یہ پیش رفت اپوزیشن کو شدید دھچکا قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی پوزیشن بھی متاثر ہو گئی ہے۔پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم قانونی ماہرین اس فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں