“فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،”

راولپنڈی (آواز نیوز) – فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی خبریں جھوٹ اور مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔” انہوں نے ان افواہوں کو سیاسی تجزیوں کا نتیجہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ جارحیت سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی حملہ کرنے کی غلطی کی تو اس بار پاکستان مشرق سے جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “اب کی بار شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ نشانہ بن سکتا ہے۔”یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر بننے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حکومت کے زیر غور ایسا کوئی منصوبہ ہے۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گزشتہ ماہ بیان دیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے پیچھے کون ہے، اس کی مکمل معلومات حکومت کے پاس موجود ہیں۔محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ “نہ تو صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی ہے، نہ ہی فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں