حکومت جمہوری طاقت سے گھبرا گئی ہے۔ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آواز نیوز) – پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والا ملک گیر احتجاج مکمل طور پر کامیاب رہا، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام تر رکاوٹوں، گرفتاریوں اور میڈیا بلیک آؤٹ کے باوجود احتجاج کو روکنے میں ناکامی کا سامنا کیا، جبکہ عوام نے اپنے جذبے اور یکجہتی سے نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، اور عمران خان ہی عوام کی واحد آواز ہیں جن پر قوم کا اعتماد قائم ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں رکھنے سے نظریہ ختم نہیں کیا جا سکتا، تحریک جاری رہے گی اور جمہوریت کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں