کرک (آواز نیوز) – خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چار جوان شہید ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے ایف سی کی چوکی پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہداء کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ اعلیٰ فوجی افسران کی نگرانی میں تحقیقات جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم حکومتی اور عسکری ذرائع نے حملے میں بھارتی پشت پناہی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔ملک بھر میں اس حملے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے، اور عوامی سطح پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
