عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی نوٹیفکیشن پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج!

پشاور (آواز نیوز) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں عمر ایوب خان اور سینیٹر شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکومتی فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آئین و قانون کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر ان کے عوامی نمائندہ ہونے کے حق کو چھینا جا رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، جس کا مقصد تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور اپوزیشن کی آواز کو دبانا ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر تفصیلی دلائل طلب کر لیے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے عدالتی اقدام کو آئینی جدوجہد کی فتح قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی غیر قانونی کارروائیاں اب عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں