گلوکارہ آئمہ بیگ نے زین احمد سے شادی کر لی!

لاہور (آواز نیوز) – معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ انہوں نے فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیت اور برانڈ مالک زین احمد سے شادی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب محدود مہمانوں کی موجودگی میں انتہائی سادگی سے انجام پائی، جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کی کامیاب ترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عرصے میں کئی مشہور گانے دیے، جب کہ زین احمد پاکستانی فیشن انڈسٹری میں معروف برانڈ کے مالک اور ایک ابھرتے ہوئے بزنس مین ہیں۔

مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جا رہی ہے، اور دونوں کے لیے نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں