ممبئی (آواز نیوز) – بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار سنتوش بالاراج 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی خبر نے مداحوں اور فلمی دنیا کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنتوش بالاراج کی موت کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں، تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے ناساز طبیعت کا شکار تھے۔
سنتوش بالاراج نے کئی ساؤتھ انڈین فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور نوجوانوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔ ان کی فلم Gaja، Kariya 2 اور Kanteerava نے باکس آفس پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے ان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکار کے جنازے کی ادائیگی ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی