“غزہ کے محاصرے میں مصر کا کوئی کردار نہیں!”

قاہرہ (آواز نیوز) – مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مصر کا غزہ پٹی کے گرد جاری ظالمانہ محاصرے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی انسانی بنیادوں پر تعاون جاری رکھے گا۔

عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر السیسی کا کہنا تھا کہ مصر نے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن کئی بار سیکیورٹی خطرات اور اسرائیلی حملوں کے باعث راہ میں رکاوٹیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور عالمی برادری کو فوری مداخلت کرنی چاہیے۔

صدر السیسی نے مزید کہا کہ مصر کبھی بھی اسرائیل کے کسی ایسے منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا جس کا مقصد فلسطینیوں کو دبانا یا بے دخل کرنا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں