گلگت بلتستان سولر پاور پلانٹ، ایکنیک منظوری، شہباز شریف اعلان، پاکستان توانائی منصوبے، شمسی توانائی گلگت، Gilgit Baltistan Solar Project, Pakistan Renewable Energy, Skardu Solar Power, Hunza Electricity Project

“ایکنیک نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی”

اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے صرف دو دن بعد ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنیک) نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ گلگت کے دوران اعلان کیا تھا کہ منصوبے کو جلد ایکنیک سے منظوری ملے گی، جس کے بعد اب اس پر عملی کام شروع کیا جائے گا۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) پہلے ہی اس منصوبے کی منظوری دے چکی ہے۔ منصوبے سے استور، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، سکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہوں گے۔

منصوبے کی تقسیم:

  • پہلا مرحلہ: ضلع اسکردو — 18.958 میگاواٹ
  • دوسرا مرحلہ: ہنزہ (6.005 میگاواٹ)، گلگت (28.013 میگاواٹ)، دیامر (13.126 میگاواٹ)
  • تیسرا مرحلہ: باقی اضلاع — 16.096 میگاواٹ
  • اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو آف گرڈ — 18.162 میگاواٹ

منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اور اس پر 24,957 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس اقدام سے گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں