صرف خوبصورت لڑکیوں کو دیکھنے پی ٹی وی جایا کرتا تھا،ایوب کھوسہ

پاکستان کے نامور اداکار ایوب کھوسہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی مارننگ شو میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا حیران کن واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ محض پی ٹی وی میں خوبصورت لڑکیوں کو دیکھنے جایا کرتے تھے۔ ایک دن اس وقت کے جنرل مینیجر کریم بلوچ نے ان سے پوچھا کہ وہاں کیوں آئے ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ بس ٹی وی اسٹیشن دیکھنے آیا ہوں۔
اس پر کریم بلوچ نے ان سے ڈرامہ کرنے کی خواہش پوچھی، اور یوں ان کا کیریئر بلوچی زبان کے ڈراموں سے شروع ہوا۔

ایوب کھوسہ نے مزید بتایا کہ والد چاہتے تھے کہ وہ بیوروکریٹ بنیں، لیکن قسمت نے انہیں فنونِ لطیفہ کی دنیا میں لے آیا، جہاں وہ آج بھی سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں