معروف امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی عشائیے کی دعوت یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ ممکنہ طور پر ان کی ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کرائی جا سکتی ہے، جس سے وہ گریزاں تھے۔ رپورٹ کے مطابق، اسی روز مودی اور امریکی صدر کے درمیان 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ بعد ازاں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو “مردہ” قرار دیتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، جو 17 اگست سے نافذ ہوگا۔
