ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہولمز کی بیٹی سوری کروز کو نیویارک سٹی میں فلم “ہیپی آورز” کی شوٹنگ کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
19 سالہ سوری کروز کی خوبصورتی پر مداحوں نے دل کھول کر تعریف کی اور انہیں “ٹام کا چائلڈ ورژن” اور “والد کی ہمشکل” قرار دیا۔ کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ سوری کو بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینی چاہیے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ “سوری کی مسکراہٹ بالکل ٹام پر گئی ہے اور وہ اپنے والد کی طرح بےحد خوبصورت ہیں”۔
سوری کروز 2006 میں پیدا ہوئیں، جبکہ کیٹی ہولمز اور ٹام کروز 2012 میں طلاق کے بعد علیحدہ ہو گئے تھے۔ حالیہ دنوں میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ٹام کروز ہالی ووڈ اداکارہ انا ڈی آرمس کو ڈیٹ کر رہے ہیں، جبکہ کیٹی ہولمز بھی اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔