“اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر سے بہادری سے مقابلہ — بیماری کو شکست دے کر نئی زندگی کا آغاز”

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر “کوریوکارسینوما” سے صحتیاب ہو گئی ہیں۔اریج نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ اچانک بیماری کی تشخیص کے بعد گزشتہ چار ماہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے نہایت مشکل ثابت ہوئے۔ بیماری کے دوران انہوں نے معاملہ خفیہ رکھا کیونکہ انہیں خوف تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کینسر سے جنگ کے دوران ان کے سب سے بڑے خدشات اللہ کے سامنے جواب دہی اور اپنے خاندان کا مستقبل تھے۔ اریج نے سب کو باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا اور صحتیابی کو اپنی “دوسری زندگی” قرار دیتے ہوئے خاندان کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کرنے والی اریج فاطمہ دو بیٹوں کی ماں ہیں اور امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں۔ 2019 میں ڈرامہ سیریل حسد کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ کر وہ اب ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں