بارسلونا میں واردات: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی 1 کروڑ 85 لاکھ کی گھڑی چھین لی گئی

بارسلونا میں سیر و تفریح کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی قیمتی گھڑی سے محروم ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ یہ گھڑی 12 سے 13 سال قبل سستے دور میں خریدی تھی، مگر سونے کے نرخ بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مرد پر سونا پہننا حرام ہے، لیکن سفر میں ہنگامی ضرورت کے لیے سونا رکھ لینا چاہیے۔ واردات کے دوران ان اور میزبان کی گھڑیاں چھین لی گئیں، تاہم خوشی ہے کہ جان محفوظ رہی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو یعنی تقریباً 1 کروڑ 85 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں