اسلام آباد (ویب ڈیسک) — پاکستان میں گدھوں کی تازہ گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور زراعت شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پنجاب 24 لاکھ 3 ہزار گدھوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ سندھ 10 لاکھ 81 ہزار کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 7 لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے اور بلوچستان 6 لاکھ 30 ہزار گدھوں کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں صرف 4 ہزار گدھے موجود ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں گدھوں کی تعداد 49 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
یہ بھی ظاہر ہوا کہ پنجاب میں بلوچستان سے 17 لاکھ 73 ہزار، خیبرپختونخوا سے 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ سے 13 لاکھ 22 ہزار گدھے زیادہ ہیں۔