"پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، نجکاری، ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہی ترقی کا راستہ ہے۔" — محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ: تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا — شرح سود میں کمی کا عندیہ”

راولپنڈی(آواز نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، البتہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور نظام کی خامیوں کو ختم کرنے پر کام جاری ہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام اور زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ معیشت کے مثبت اشارے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال سرکاری اداروں کی نجکاری تیز ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھی اقدامات جاری ہیں، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا مگر ایک سال میں ایک ٹریلین روپے کا قرض واپس کیا گیا۔انہوں نے عندیہ دیا کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ہے اور جلد اعلان ہوگا۔ عالمی مالیاتی اداروں نے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے، جبکہ امریکہ اور مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں