#PakistanEconomy #FinanceMinister #JobFair2025 #PrivateSector #StockMarket #EconomicGrowth #KarachiNews #PakistanBusiness #MuhammadAurangzeb

حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، سازگار ماحول فراہم کرنا ہے – وفاقی وزیر خزانہ

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس بوجھ نہ ڈالا جائے۔

کراچی میں جاب فیئر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا کلیدی کردار ہے اور نوجوانوں کے لیے ایسے فیئرز روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “میں خود پرائیویٹ سیکٹر سے آیا ہوں اور جانتا ہوں کہ اصل ترقی کا دارومدار اسی پر ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں، عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔”

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت نے ٹیرف اصلاحات کی ہیں اور اسٹاک ایکسچینج مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، جو معاشی استحکام کی علامت ہے۔ ان کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات درست سمت میں جاری ہیں اور مستقبل میں ملک کو مستقل معاشی گروتھ کی طرف لے جایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں