عمران خان کو اپوزیشن لیڈر پنجاب کے انتخاب کے لیے پانچ امیدواروں کی فہرست موصول

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے 5 نام بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے پانچ امیدواروں کے نام تجویز کیے ہیں، جن میں معین ریاض قریشی، علی امتیاز وڑائچ، اعجاز شفیع، شیخ امتیاز اور رانا شہباز شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق عمران خان ان پانچ ناموں میں سے کسی ایک کو حتمی طور پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے نامزد کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کرنا لازمی ہے تاکہ ایوان میں مؤثر نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں