9 مئی کیس: شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 17 رہنماؤں کو 10 سال قید، فواد چوہدری اور زین قریشی بری

فیصل آباد:انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں سمیت 59 ملزمان کو سزا سنائی۔

عدالت نے شبلی فراز، عمر ایوب، شیخ راشد شفیق، اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، زرتاج گل، فرح آغا، فرخندہ کوکب، کنول شوذب، محمد احمد چٹھہ، چوہدری بلال اعجاز اور چوہدری آصف علی سمیت دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

ایم پی اے حلقہ 116 حاجی اسماعیل سیلا کو بھی 10 سال قید، جبکہ ایم پی اے پی پی 115 شیخ شاہد جاوید کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مقدمے میں نامزد فواد چوہدری اور زین قریشی کو بری کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 59 ملزمان میں سے 17 کو 10 سال اور 16 کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں