ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ فریقی سیریز کی فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ فریقی سیریز میں حاصل ہونے والی فتوحات کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم کی مسلسل فتوحات ان تمام متاثرین کے نام ہیں جو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ “ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ بہت کٹھن حالات میں ہیں، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی حفاظت کے لیے دعاگو ہیں۔”

مائیک ہیسن کے اس جذبے کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں