“واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب اور لاہور قلندرز کی عالمی شراکت داری کا اعلان”

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز اور واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک عالمی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔

یہ معاہدہ ایک مشترکہ عالمی منصوبے اور طویل المدتی اسٹریٹجک وژن پر مبنی ہے، جس کے تحت برطانیہ کے برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان کے لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

لاہور قلندرز کے مالک اور سی او او سمین رانا نے اس شراکت داری کو لاہور قلندرز کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:
“ہمارا مقصد ایک ساتھ مل کر پیشہ ورانہ کارکردگی کو بلند کرنا اور نئی راہیں کھولنا ہے۔ ہمارا فلسفہ ہمیشہ حدود سے باہر سوچنا رہا ہے اور یہ سفر اسی کا تسلسل ہے۔ یہ تعاون صرف کرکٹ کے بارے میں نہیں بلکہ مشترکہ تعمیر کے بارے میں ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں