لاہور (اسپورٹس ڈیسک):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کے خلاف حالیہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ:”سپورٹس مین شپ کی کمی بالکل مایوس کن ہے، کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی روح کے منافی ہے، امید ہے آئندہ فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں ساتھ منائیں گی۔”واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار اور پاکستانی کھلاڑی سلمان علی آغا نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی بیٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر میدان چھوڑ دیا۔پاکستانی شائقین اور ماہرین کرکٹ نے بھارتی کھلاڑیوں کے اس رویے پر شدید ردِعمل دیا ہے اور کھیل کو کھیل کی حد تک رکھنے پر زور دیا ہے۔
