صاحبزادہ فرحان کا کارنامہ، بمرا کو چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

دبئی (اسپورٹس ڈیسک):ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایک یادگار سنگ میل عبور کرلیا۔میچ کے دوران پاکستانی بیٹر نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو شاندار چھکا رسید کیا۔ اس تاریخی شاٹ کے ساتھ صاحبزادہ فرحان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بمرا کو چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔اعداد و شمار کے مطابق بمرا نے اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 گیندیں کرائیں، تاہم کسی پاکستانی بیٹر کو ان پر چھکا لگانے کا موقع نہیں ملا تھا۔ یہ اعزاز آخرکار صاحبزادہ فرحان کے حصے میں آیا۔شائقین کرکٹ نے اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ پاکستان-بھارت کرکٹ کی تاریخ میں یادگار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں