مودی سرکار فوجی ناکامی چھپانے کیلئے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے پر انحصار کرنے لگی

نئی دہلی (ویب ڈیسک):بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر اپنی حکومت اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پروپیگنڈے کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ پہلگام فالز فلیگ کی انٹیلی جنس ناکامی اور آپریشن سندور میں فوجی پسپائی نے مودی سرکار کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔مودی حکومت نے عوام کے سامنے اصل حقائق لانے کے بجائے جعلی فتح اور پروپیگنڈے پر مبنی مہم شروع کر دی ہے تاکہ بھارتی عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔حالیہ خطاب میں مودی نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں بھارتی فوج نے شاندار کارکردگی دکھائی اور “میڈ اِن انڈیا” ہتھیاروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ تاہم، مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ فوجی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی نے فوجی پسپائی کو انتخابی سیاست کا ہتھیار بنا لیا ہے جبکہ “میڈ اِن انڈیا” ہتھیاروں کے کھوکھلے بیانیے نے بھارت کی دفاعی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔دوسری جانب، پاکستانی افواج کی تاریخی کامیابی نے بھارتی عسکری برتری کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا دیا۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے دنیا بھر میں نہ صرف بھارتی فوج کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا بلکہ مودی سرکار کی سیاسی فریب کاری کو بھی واضح کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں