جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں ہلاک

لاہور: جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گل رحمان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشن کمانڈر تھا اور پاکستانی سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں اور مختلف قومی اداروں پر حملوں میں ملوث رہا۔ فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی چینی قونصلیٹ، گوادر پی سی ہوٹل، خضدار سکول بس، کراچی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کیے۔

امریکہ فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے جبکہ پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ سے بھی اس تنظیم کو دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں