پاکستان–افغانستان امن بات چیت: بیرسٹر سیف اور افغان سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں بدامنی، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات ہوئی۔ بیرسٹر سیف نے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور زلزلہ متاثرین کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے افغان سفیر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے۔ ملاقات میں قبائلی جرگوں کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے کہا کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے کیونکہ خطے میں پائیدار امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں