ایشیا کپ: پاک بھارت سپر فور میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت، قیمت 27 ہزار تک پہنچ گئی

دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئے۔
اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 350 درہم (تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے) مقرر ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے میچ میں ہینڈ شیک تنازع کھڑا ہوا تھا جس پر پی سی بی نے شدید احتجاج کیا اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معافی مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں