نئی دہلی: بھارت میں قرض کی وصولی کے دوران بینک کے لیے کام کرنے والی خاتون انو رادھا کی ایک آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ نیم فوجی دستے کے مقروض اہلکار سے انتہائی غلیظ زبان میں گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ خاتون نے اہلکار کو جاہل قرار دیا اور کہا کہ ’’تمہارے بچے اسی لیے معذور پیدا ہوتے ہیں‘‘۔
سوشل میڈیا پر آڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی فوج کی بدنامی اور بینکوں کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے۔ ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا کہ خاتون کسی بڑے بینک سے منسلک ہیں تاہم وضاحت دی گئی کہ وہ بینک کی براہِ راست ملازمہ نہیں۔ عوامی دباؤ کے بعد انو رادھا کی ایک معافی نامہ آڈیو بھی جاری ہوئی جس میں انہوں نے لوگوں سے بدزبانی پر معافی مانگی۔
