لاہور: سیلاب سے ریلوے نظام متاثر، فیصل آباد-خانیوال سیکشن بند

لاہور: حالیہ سیلاب کے باعث فیصل آباد تا خانیوال ریلوے سیکشن تاحال بند ہے، جس کے باعث پاکستان ریلوے کو متبادل روٹس پر ٹرینیں چلانے کے لیے اضافی ڈیزل استعمال کرنا پڑ رہا ہے، جس سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

📉 مسافروں کی کمی کے باعث آج شاہ حسین اور پاک بزنس ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا۔
🚆 پشاور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو براستہ لاہور-ساہیوال روانہ کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا اور ہزارہ ایکسپریس لاہور-ساہیوال کے متبادل روٹ سے چل رہی ہیں۔
  • لاہور سے روانہ ہونے والی قراقرم، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کو بھی براستہ رائیونڈ، ساہیوال منتقل کردیا گیا ہے۔

🚛 فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال جانے والی تمام مال بردار گاڑیاں بھی متبادل راستے پر منتقل کردی گئی ہیں۔

ریلوے ترجمان کے مطابق، سیلاب کے باعث متاثرہ سیکشن کو رواں ہفتے کے اندر بحال کردیا جائے گا تاکہ معمول کی ٹرین سروس دوبارہ شروع ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں