پشاور: کرک میں غیر قانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع کرک میں 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع بھر میں سونے کی تلاش سمیت ہر قسم کی غیر قانونی کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پابندی کے دوران کسی فرد یا ادارے کو کان کنی کی اجازت نہیں ہوگی۔

خلاف ورزی پر مشینری اور گاڑیاں ضبط کی جائیں گی جبکہ دفعہ 188 کے تحت جرمانہ یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عوام کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی بہتری اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں