جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کونئنٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ایڈن مارکرم قیادت کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپنر کیشو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے کیونکہ ان کا ری ہیب ابھی مکمل ہونا باقی ہے، جبکہ ون ڈے میں میتھیو بریٹزکے عبوری کپتان ہوں گے۔
پاکستان کے دورۂ جنوبی افریقہ میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ اسکواڈ 7 اکتوبر کو پاکستان روانہ ہوگا اور روانگی سے قبل 5 اور 6 اکتوبر کو پریٹوریا میں ٹریننگ کرے گا۔









