پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق 29 ستمبر کو بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ 3 اکتوبر کو افغان حکام کو خط بھی بھیجا گیا۔ بارڈر کھولنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور رابطوں میں اضافہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں