شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف دو الگ آپریشنز میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے میں 8 سے 10 روز کی نگرانی کے بعد فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔دوسری کارروائی میر علی میں ہوئی، جہاں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ ایک دہشتگرد نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ سے ٹکرائی جبکہ دیگر تین خوارج نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے سب مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔









