لاہور:
پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 اکتوبر کو کھیلا گیا ون ڈے ورلڈ کپ میچ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، اس تاریخی مقابلے نے 2.84 کروڑ ناظرین تک رسائی حاصل کی جبکہ میچ کو 1.87 ارب منٹ تک دیکھا گیا — جو کہ خواتین کرکٹ کے کسی بھی میچ کے لیے نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے ابتدائی حصے میں ہی ڈیجیٹل اور ٹی وی پلیٹ فارمز پر ناظرین کی غیر معمولی تعداد دیکھی گئی، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی قرار پایا۔یہ تاریخی کامیابی نہ صرف خواتین کرکٹ کی مقبولیت کا ثبوت ہے بلکہ برصغیر میں بڑھتی ہوئی ویمنز کرکٹ کے اثر و رسوخ کی بھی عکاسی کرتی ہے۔









