’پاکستان مجھے گانے نہیں دے رہا‘ — فواد خان کا پاکستان آئیڈل پر تنقید کے جواب میں مزاحیہ ردعمل

لاہور:پاکستان کے معروف اداکار اور سپر اسٹار فواد خان نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج بننے پر ہونے والی تنقید کے جواب میں دلچسپ ردعمل دیا ہے۔’پاکستان آئیڈل‘ نے دس سال بعد واپسی کی ہے، تاہم اس شو کو ججز کے انتخاب پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ججز پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود، اور فواد خان شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر فواد خان اور بلال مقصود کو جج مقرر کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی فواد خان پر شدید تنقید کی ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نئی نسل بلال مقصود اور فواد خان کے موسیقی کے ماضی سے واقف نہیں۔یاد رہے کہ بلال مقصود مشہور بینڈ “اسٹرنگز” کا حصہ رہے ہیں، جبکہ فواد خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بطور گلوکار “انٹٹی پیراڈائم” بینڈ سے کیا تھا۔حال ہی میں لاہور میں اپنی آنے والی فلم “نیلوفر” کی میوزک لانچ تقریب میں فواد خان سے جب گانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:“نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا۔ پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔”فواد خان کے اس مزاحیہ جواب نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر لی ہے اور مداح ان کے اس ردعمل پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں