راولپنڈی: قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن — 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر فائرنگ کے تبادلے میں مطلوبہ عناصر کو ہدف بنایا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم عناصر کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں