اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکہ، 13 افراد زخمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے کے باعث 13 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا جس کے باعث سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ عمارت میں موجود وکلاء، ملازمین اور دیگر افراد گھبرا کر باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں واقع ہے جہاں دھماکے کے وقت متعدد ملازمین کام کر رہے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو بروقت اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے سپریم کورٹ کی عمارت کو عارضی طور پر خالی کرا لیا ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں