صدر آصف زرداری نے مسلح افواج سے متعلق تینوں ترمیمی بلز 2025 منظور کر دیے

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر کی منظوری کے بعد یہ تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ان ترمیمی قوانین میں مسلح افواج کے آئینی، انتظامی اور قانونی ڈھانچے سے متعلق مختلف شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں، جن کا مقصد قوانین کو مزید واضح، مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر کی منظوری کے ساتھ ہی یہ ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نئی ترامیم سے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے انتظامی امور، اختیارات اور قانونی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور مضبوطی شامل ہو گئی ہے، جس سے مستقبل میں پالیسی سازی اور ادارہ جاتی عمل مزید مؤثر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں