دوسرا ایشیز ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 511 رنز، انگلینڈ دباؤ میں

آسٹریلیا نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 511 رنز بنا کر میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ گابا میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 378 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔

دن کے آغاز پر مجموعی اسکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ مائیکل نیسر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ایلکس کیری 63 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ مچل اسٹارک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ برینڈن ڈوگٹ 13 رنز بنا سکے۔ اسکاٹ بولینڈ 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے جیک ویدرالڈ نے 72، مارنس لبوشین نے 65، کپتان اسٹیو اسمتھ نے 61، کیمرون گرین نے 45، ٹریوس ہیڈ نے 33 اور جوش انگلس نے 23 رنز اسکور کیے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان بین اسٹوکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا تھا، جس میں جو روٹ 138 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ جنوری 2018 کے بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ اننگز میں 300 سے زائد رنز بنائے ہیں، تاہم آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ نے ایک بار پھر میزبان ٹیم کو واضح برتری دلوا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں