تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے ٹاس سے محض 20 منٹ قبل آسٹریلوی ٹیم میں اچانک اور بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ اچانک بیماری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے، جس کے بعد ان کی جگہ عثمان خواجہ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا جا سکا۔ بورڈ نے تصدیق کی کہ عثمان خواجہ کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے۔
ٹاس سے عین قبل اس اہم تبدیلی نے نہ صرف آسٹریلوی ٹیم بلکہ کرکٹ شائقین کو بھی حیران کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اسٹیو اسمتھ کی عدم موجودگی میں عثمان خواجہ پر بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی بڑی ذمہ داری عائد ہو گی۔









