کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی میں اضافہ، دھند کے باعث حدِ نگاہ کم

کراچی میں شمال مغربی سمت، خصوصاً بلوچستان کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ ہوائیں مغربی سلسلے کے اثرات کے باعث کراچی کے شمالی علاقوں میں چل رہی ہیں۔ آج شہر میں فضا میں ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو کر ڈھائی کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت معمولی طور پر بڑھ سکتا ہے، تاہم اتوار سے دوبارہ موسم قدرے خنک اور سرد ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 20 سے 21 دسمبر کے دوران کراچی میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق آج سکھر میں درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری جبکہ موہنجودڑو میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں