بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر

ممبئی:
بھارت کی مقبول کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر خوشیوں کا سماں ہے، کیونکہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ قریبی حلقوں میں بھی جوش و خروش کا باعث بنی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 دسمبر، جمعہ کی صبح بھارتی سنگھ کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔ اگرچہ جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں ہوا، تاہم قریبی ذرائع نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کر دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی سنگھ اس دوران بھی اپنے کام میں سرگرم ہیں اور مشہور کوکنگ ریئلٹی شو ’لافٹر شیف‘ کی میزبانی کر رہی ہیں، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ شو بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے اور ناظرین میں کافی مقبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں