کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت نے مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے ایک بار پھر ملک میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کو خط لکھا، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا گیا۔ خط لکھنے والوں میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید شامل تھے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ تین سال آٹھ ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے، اور ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے مفاد میں سوچے اور پُرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے۔ پی ٹی آئی قیادت نے واضح کیا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں