مسجد الحرام میں افسوسناک واقعہ، بالائی منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش، سکیورٹی گارڈ زخمی

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود ایک سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو زمین پر گرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران سکیورٹی گارڈ خود بھی زخمی ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا اور مسجد الحرام میں نظم و ضبط برقرار رکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے جبکہ سکیورٹی اہلکار کی بروقت مداخلت کو سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں